اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مصری ایئر لائن کا تیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ ، عملہ سمیت 66 افراد سوار تھے

قاہرہ(ویب ڈیسک) پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے مصری ایئر لائن کا بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہونے سے عملے کے افراد سمیت جہاز میں سوار تمام 66 افراد سوار ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری ایئر لائن کی پرواز ایم ایس 804 نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے چارلس ڈی گال ہوائی اڈے سے قاہرہ کے لئےاڑان بھری لیکن مصر کی حدود میں داخل ہونے سے 10 میل دور ہی بحیرہ روم کے اوپر سے جہاز ریڈار سے غائب ہو گیا اور کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ طیارے میں عملے کے 10 ارکان سمیت 66 افراد سوار تھے جن میں 30 مصری، 15 فرانسیسی، 2 عراقی، ایک برطانوی، ایک سعودی، ایک کنیڈین، ایک الجیرین، ایک پرتگالی، ایک کویتی، ایک سوڈانی، ایک بیلجئن اور ایک چاڈ کا بندہ شامل تھا۔مصری حکام نے واقعہ کے فوری بعد طیارے کی تلاش کا کام شروع کردیا تاہم بعدازاں اس بات کی تصدیق کر دی گئی کہ طیارہ بحیرہ روم میں یونان کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے اور لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ مصر کے وزیراعظم انجینئر شریف اسماعیل نے طیارہ لاپتہ ہونے کے کا نوٹس لیتے ہوئے جہاز کی تلاش کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں ایک شخص نے اپنی بیوی سے ملنے کے لئے قاہزہ سے اسکندریہ جانے والی ایئر ایجپٹ کی ایم ایس 181 کو ہائی جیک کر لیا تھا، بعدازاں جعلی خودکش جیکٹ پہنے ذہنی مریض شخص کو پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا تھا۔