اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ن لیگ برطانیہ کا اہم اجلاس، زبیر گل کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

بریڈ فورڈ(ادیب مشتاق سے) پاکستان مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس، صدر ن لیگ انگلینڈ زبیر گل کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار۔ پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈونگ برطانیہ کے صدر راجہ اللہ دتیہ کے دفتر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں نئے اور پرانے لیگی کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اللہ دتہ نے کہا کہ برطانیہ میں مسلم لیگ ن اپنے لیڈر زبیر گل کی قیادت میں متحد ہے۔ اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پارٹی کو زبیر گل کی قیادت میں بھرپور طریقے سے منظم کریں گے۔ اس موقع پر اپنے ٹیلی فونک خطاب میں ن لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ نیک نیتی کے ساتھ کام کیا ہے اور آئندہ بھی اپنے ساتھیوں کی مشاورت سے پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں گے۔ زبیر گل نے راجہ اللہ دتہ، ممریز لودھی، ڈاکٹر صادق ، گوہر الماس اور شاہد مغل پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان بھی کیا۔ جو نوے دن کے اندر اندر یارکشائرمیں پارٹی کی تنظیم نو کرے گی۔