اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,725FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سینئر راہنما غلام دستگیر خان کے ساتھ پی پی 95اورپی پی96کے ایم پی ایز کی ملاقات

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)سینئر راہنما غلام دستگیر خان کے ساتھ پی پی 95اورپی پی96کے ایم پی ایز کی ملاقات ، امیدوار سٹی کارپوریشن شیخ ثروت اکرام کی بھرپور حمایت کا اعلان ،این اے 97سے تعلق رکھنے والے چیئرمینوں کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے،پیر غلام فرید اور توفیق بٹ کی سینئر راہنما کو یقین دہانی ، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97کے ذیلی صوبائی حلقوں کے دونوں ایم پی ایز پیرغلام فرید اور توفیق بٹ نے سینئر راہنما غلام دستگیر خان سے انکی رہائش پر ملاقات کی ہے اور انکے نامزد امیدوار سٹی کارپوریشن شیخ ثروت اکرام کی بھرپور حمایت کااعلان کیا ہے ،دونوں راہنمائوں نے کہا کہ وہ چیلنج کرتے ہیں کہ این اے 97میں ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے والوں کے پاس انکے حلقے کے چیئرمینوں کی حمایت موجود نہیں ہے، انشاء اللہ خان غلام دستگیر خان کی قیادت میںشیخ ثروت اکرام کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے اور وہ گوجرانوالہ شہر کے لئے ایک بہترین انتخاب ثابت ہوں گے ، ایم این اے شازیہ فرید کہا کہ غلام دستگیرخان عظیم سیاسی راہنما ہیں انکے نامزد امیدوار کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کریں گے ،ایم پی اے توفیق بٹ نے کہا کہ خان غلام دستگیر خان جب بھی حکم کریں گے چیئرمینوں کی اکثریت ان کے پاس لے کر آجائیں گے ،اس موقع پر پیر عامر فرید چیئرمین رانامحمودالحسن خاں ،رانا شعیب خاں،رانا منور خاںبھی موجود تھے ۔