اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 31 کروڑ 94 لاکھ ڈالر ہو گئے

کراچی(بزنس ڈیسک ) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں بڑھ کر 21 ارب 31 کروڑ 94 لاکھ ڈالر ہوگئے۔مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 مئی 2016 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 21 ارب 31 کروڑ 94 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 16 ارب 51 کروڑ 75 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جب کہ 4 ارب 80 کروڑ 19 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 13 مئی 2016 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر48 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئے جو گزشتہ ہفتہ کے دوران 16 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھے۔