اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,407FansLike
9,997FollowersFollow
567,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

دنیا کی نایاب ترین وہیل کی پاکستانی سمندر میں آمد

کراچی(ٹیکنا لوجی ڈیسک) پاکستانی سمندری حدود میں چن کریک کے قریب دنیا کی نایاب ترین نسل کی 5 وہیل دیکھی گئی ہیں۔ دنیا میں انتہائی کم رہ جانے والی ’’ہمپ بیک وہیل‘‘ پاکستان کی سمندری میں دیکھی گئی ہیں۔ 16 میٹر لمبی اور تقریباً 30,000 کلوگرام (30 ٹن) وزنی 5 عدد وہیل، کراچی سے 57 کلومیٹر دور چن کریک کے مقام پر ایک مقامی ماہی گیر جان بادشاہ نے سمندر میں گشت کرتے ہوئے دیکھیں اور اس منظر کو اپنے موبائل فون کے کیمرے کی آنکھ سے عکس بند کرلیا۔پاکستان میں ورلڈ وائف فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے ٹیکنیکل ایڈوائزر میرین فشریز، محمد معظم خان نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس نسل کی وہیل کا دیکھا جانا خوش آئند ہے کیوں کہ ہمپ بیک قسم کی وہیل عام طورپر گہرے سمندر کے زیادہ گہرائی والے علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔