اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسرائیلی وزیردفاع نے وزیراعظم پرعدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

مقبوضہ بیت المقدس(دلچسپ ڈیسک ) اسرائیل کے وزیردفاع موشے یعلون نے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو سے شدید اختلافات اور ان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیردفاع موشے یعلون نے ممکنہ طور پر مخالف جماعت کی کابینہ میں شمولیت اور وزیراعظم پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب کہ ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے وزیراعظم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے کہ ان کے اقدام اور حالیہ پیش رفت کے بعد مجھے ان پر یقین نہیں رہا ہے۔یعلون کے استعفیٰ سے قبل قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وزیراعظم نیتن یاہو انہیں وزیرخارجہ کے عہدے پر تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور انتہا پسند یہودی لیڈر آوی گیڈور لائبرمین کو کابینہ میں شامل کرکے وزیردفاع کے عہدے پرتعینات کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ بنیامین نیتن یاہو نے اپنی مخلوط حکومت میں توسیع کرتے ہوئے ایک روز قبل ہی انتہا پسند یہودی لیڈرآوی گیڈورلائبرمین کو کابینہ میں شامل کیا ہے۔ آوی گیڈور لائبرمین فلسطینیوں کے بارے میں سخت موقف کے حامل ہیں اور وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیاں برقرار رکھنے بلکہ ان میں توسیع دینے کے بھی حامی ہیں۔