اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شام کے وسطی علاقوں میں فوج کی فضائی کارروائی، 7 بچوں سمیت21 افراد ہلاک

دمشق(ویب ڈیسک)شامی فوج کی وسطی علاقے الحولہ اور رستن میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے وسطی قصبے الحولہ اور اس سے ملحقہ علاقوں پر شامی فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیرل بم برسائے گئے جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ رستن پر فضائی بمباری سے 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے۔برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شام کی فوج نے وسطی قصبے الحولہ اور رستن سے ملحقہ دیگر علاقوں پر بیرل بم برسائے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں شامی فوج کو ان بیرل بموں کی وجہ سے متعدد مرتبہ تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔واضح رہے کہ صوبہ حمص میں واقع رستن وہ واحد قصبہ ہے جس پر اب بھی باغیوں کا قبضہ اور 2 روز قبل اسی قصبے میں شامی فوج کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد مارے گئے تھے جس میں 8 بچے بھی شامل تھے۔