اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,827FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پرائس کنٹرولر مجسٹریٹ کاواربرٹن شہرمیں کریک ڈائون

واربرٹن ( ایریا رپورٹر ) ڈی سی او ننکانہ سائرہ عمر کی ہدایت پر پرائس کنٹرولر مجسٹریٹ کاواربرٹن شہرمیں کریک ڈائون، کاروائی کرتے ہوئے زائد ریٹس پر اشیاء فروخت کرنے والے متعددکانداروں کوجرمانے عائد کیے جو دکانداروں کو موقع پر ہی ادا کرنا پڑے جبکہ ایک دکاندار پر تھانہ واربرٹن میں مقدمہ بھی درج کروایا۔تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرولر مجسٹریٹ اصغر علی ڈوگر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ واربرٹن شہر میں چھاپہ مارا، مختلف دکانوں پراپنے بندے بھیج کر اشیاء کی خریداری کروائی جس پر کاروائی کرتے ہوئے جن دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دیے گئے نرخنامے سے زیادہ ریٹس پر اشیاء فروخت کر رہے تھے ان کو جرمانے کیے اور موقع پر ہی جرمانہ کی رقم وصول کی ،محمد شفیق ولد شریف مصطفیٰ روڈواربرٹن کو 500روپے،لیاقت علی ولد رفیق غلہ منڈی واربرٹن کو 500روپے،خلیل ولد شوکت مین بازار واربرٹن کو 500روپے اور اس کے علاوہ دیگر مختلف دکانداروں کو پانچ سو سے لے کر ایک ہزار تک جرمانے عائد کیے مین بازار واربرٹن میں ایک دکاندار پر تھانہ واربرٹن میں مقدمہ بھی درج کروایا۔
IMG_20161025_122641

IMG_20161025_122809