اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,774FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں سیکیورٹی کی صورتحال کیسی تھی؟

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکڑ نے اعتراف کیا ہے کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس کے تربیتی مرکز کی سیکیورٹی کے انتظامات پر خصوصی توجہ نہیں دی گئی تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو کوئٹہ سانحے سے متعلق انٹرویو دیتے ہوئے بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے پاس محرم کے دوران دہشت گردی کے واقعے کے بارے میں اطلاعات تھیں اور اس دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ بھی تھی تاہم عاشورہ کے بعد صوبے بھر خصوصاً کوئٹہ کی سیکیورٹی معمول کے مطابق آنے کا فائدہ دہشت گردوں نے اٹھایا اور پولیس کے تربیتی مرکز کو نشانہ بنا دیا گیا۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے پولیس ٹریننگ کالج میں سیکیورٹی کی صورتحال مثالی نہیں تھی، تربیتی مرکزکی سکیورٹی کےانتظامات پرخصوصی توجہ نہیں دی گئی تھی کیوں کہ موجود خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی انہتائی سخت اور غیرمعمولی ہونی چاہئے۔صوبائی ترجمان نے کہا کہ ہماراسب سے بڑاچیلنج بھارت اورافغانستان جیسی غیرذمہ دارریاستیں ہیں جو دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف اسٹریٹیجک ہتھیار کے طور پراستعمال کررہے ہیں اور دہشت گرد غیرملکی ایجنسیوں کے تعاون سے ملک میں شدت پسند سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔