اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,251FansLike
9,994FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عوامی تحریک کا17 جون کو لاہور میں دھرنے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک نے سترہ جون کو لاہور میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ترجمان پاکستان عوامی تحریک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک سترہ جون کو لاہور میں احتجاجی دھرنا دے گی، اس موقع پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری بھی شرکت کریں گے اور دھرنے میں اپنے خطاب کے دوران اہم اعلان کریں گے۔پارٹی ترجمان کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق سترہ جون حساب کا دن ہوگا۔ دوسری جانب پارٹی رہنما عمر ریاض کا کہنا ہے کہ طاہر القادری دھرنے سے خطاب میں اہم اعلان کریں گے، دھرنے کی قیادت طاہر القادری خود کریں گے، عمر ریاض عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا وقت آگیا ہے۔ سماء