اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,186FansLike
9,993FollowersFollow
566,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

آرمی چیف سے وزیر دفاع مالدیپ اور چیک ری پبلک آرمڈ فورسز کے سربراہ کی ملاقاتیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مالدیپ کے وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف چیک ری پبلک نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں مالدیپ کے وزیر دفاع آدم شریف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات کے دوران مالدیپ کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا جبکہ شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف چیک ری پبلک آرمڈ فورسز جنرل جوزف بیکوار نے بھی سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔دوران ملاقات دو طرفہ باہمی امور، خطے کی سلامتی صورتحال اور دونوں ممالک میں دفاعی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔جنرل جوزف نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے دہشت گردی کیخلاف قربانیاں دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس سے قبل مالدیپ کے وزیر دفاع آدم شریف عمر اور چیک ری پبلک آرمڈ فورسز کے سربراہ جنرل جوزف کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جبکہ مہمانوں نے یادگار شہداء پر گلدستے بھی چڑھائے۔