اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,878FansLike
9,992FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پیپکو میں غیر قانونی بھرتیاں، نیب نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو طلب کرلیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو پیپکو میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کے الزام میں طلب کرلیا ہے تاہم انہوں نے بیماری کے باعث پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے تحریری بیان جمع کرانے کی پیشکش کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جب راجہ پرویز اشرف وزارت پانی وبجلی کے وفاقی وزیر تھے تو ان کے دور میں پیپکومیں غیر قانونی بھرتیاں ہوئی تھیں جس پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے ۔ نیب لاہور نے گزشتہ دنوں ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کی گرفتاری کے بعد سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو بھی نوٹس بھیج کر طلب کرلیا ہے۔ نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں راجہ پرویز اشرف کو تحقیقات کا حصہ بننے کیلئے کہا گیا ہے ۔دوسری طرف راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے نیب کو اپنے جواب میں کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے اگر نیب حکام کو کوئی تحریری وضاحت چاہیے تو وہ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔