اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کیلئے لایا گیا ڈکیتی کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پیشی کیلئے لایا گیا ملزم لاہور ہائی کورٹ سے فرار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ڈکیتی کے ملزم کو پیشی کے لیے لایا گیا جہاں اس نے اپنی ضمانت کے حوالے سے درخواست دائر کر رکھی تھی تاہم درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد اس نے دوسرا راستہ اپنا لیا اور پولیس اہلکاروں کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ملزم کی درخواست ضمانت خارج ہوئی تو پولیس اہلکاروں نے اسے جیل منتقل کر نے کیلئے کمرہ عدالت سے باہر نکالا تو وہ موقع پا کر احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا ، اس دوران پولیس اہلکار اس کا منہ ہی دیکھتے رہے اور اسے دوبارہ گرفتار کرنے کیلئے پیچھا تک نہیں کیا گیا ۔ملزم باآسانی پولیس کر نرغے سے فرا ر ہو گیا ۔