اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خاتون کی تھانہ چوک پر خود کو آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش شہریوں نے آگ بجھا کر خاتون کی جان بچائی

شجاع آباد(ملک جاوید وینس) خاتون کی تھانہ چوک پر خود کو آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش شہریوں نے آگ بجھا کر خاتون کی جان بچائی ۔امب والا کی رہائشی 18سال کی ثمینہ کو 6 ماہ قبل اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیاتھا اہل خانہ کے مطابق ثمینہ کیس کے ملزمان کو سزا نہ ملنے پر ثمینہ نے دلبرداشتہ ہو کر پولیس کی خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی راہگیروں نے آگ بجھا کر ثمینہ کی جان بچائی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈی ایس پی خاورالزمان لودھی نے مظاہرین کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے متاثرہ خاتون ثمینہ کو علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا ڈاکٹرز کے مطابق آگ لگنے سے ثمینہ کے جسم کا اوپری حصہ معمولی متاثر ہواہے متاثرہ لڑکی ثمینہ کے بھائیوں نے تھانہ سٹی کے گیٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اپنے بستر بچھالیے اور انصاف ملنے تک تھانے کے سامنے بیٹھنے کا فیصلہ ، تھانہ سٹی پولیس اہلکار دونوں مظاہرین کو تھانے کے گیٹ سے زبردستی اٹھا کر تھانے لے گئے جبکہ ڈی ایس پی خاور زمان کا کہنا ہے کہ ثمینہ کا مقامی عدالت میں کیس چلا عدم شواہد کی وجہ سے عدالت نے ملزمان کو بری کر دیا ثمینہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے بھاری رقم لے کر مثل میں ملزمان کے حق میں لکھا انصاف نہ ملنے کی وجہ سے دل برداشتہ ہو کر میں نے خود سوزی کی کوشش کی ہے
VID-20161203-WA0004_1220

VID-20161203-WA0004_7032

VID-20161202-WA0029_8164