اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پشین میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

پشین (مانیٹرنگ ڈیسک) حرمزئی میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ کئی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشین میں سیکیورٹی فورسز نے حرمزئی میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک اور کئی کو حراست میں لے لیا گیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ حراست میں لیے گئے دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں اب بھی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔