پاکستان سے واپس پہنچتے ہی برطانوی وزیر خارجہ پر ایسی پابندی کا انکشاف کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بورس جانسن جب لندن کے میئر تھے تو سائیکل پر دفترآتے جاتے تھے لیکن برطانیہ کا وزیر خارجہ بنتے ہی ان پر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کے سائیکل چلانے پر پابندی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بورس جانسن نے اپنے سائیکل چلانے کو سکیورٹی رسک قرار دے دیا ہے۔ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بننے کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث سائیکل چلانے پر پابندی لگائی گئی کیونکہ اگر اب سائیکل چلاؤں گا تو سائیکل سوار سکیورٹی قافلہ اور جانے کیا کیا رکھنا پڑے گا۔ انہوں نے صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا برطانیہ میں تو میری کچھ بھی سکیورٹی نہیں ہے ۔ پچھلے دنوں جب میں نے پاکستان کا دورہ کیا تو وہاں پانچ ہزاراہلکار میری سکیورٹی پرتعینات تھے جبکہ سکیورٹی قافلے میں 2 ایمبولینسیں اور 1 فائر ٹینڈر بھی شامل تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 24 نومبر کو برطانوی وزیر خارجہ پاکستان آئے تھے جہاں انہوں نے مختلف اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کی تھیں جبکہ ان کی عمران خان کے ساتھ سیلفی کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے۔