اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,522FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پانامالیکس کی سماعت، وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت بلدیاتی الیکشن سے متعلق اجلاس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں پانامالیکس سے متعلق اہم سماعت جاری ہے اور اس وقت نوازشریف وزیراعظم ہاﺅس میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں پنجاب کی ضلعی کونسلز کے چیئرمین ، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے بلدیاتی الیکشن سے متعلق معاملات پر غور کیا جارہاہے ، اجلاس میں پنجاب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءشریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں امیدواروں کے ناموں پر غور کیاگیا اور وزیراعظم کاکہناتھاکہ بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت ترقی نہیں کرسکتی ، بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنائیں گے ، نچلی سطح سے تربیت کے بعد ہی قیادت سامنے آتی ہے ۔ اس اجلاس میں پنجاب کی قیادت کے علاوہ مرکزی رہنماﺅں چوہدری نثار علی خان ، پرویز رشید ، حمزہ شہبازشریف اور آصف کرمانی نے بھی شرکت کی ۔