اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

انڈونیشیا میں زلزلے سے 18 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں منہدم

جکارتا (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.5 شدت کے زلزلے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے آچے کے جزیزے سماٹرا میں زیر زمین آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔ حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
rubble زلزلے کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع پیدے جیا کے ڈپٹی چیف کا کہنا ہے کہ اسپتال سے حاصل کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں جنہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق زلزلے کے باعث متعدد دکانیں اور عمارتیں تباہ ہوگئیں جس کے باعث درجنوں افراد پھنس گئے جنہیں ہیوی مشینری کی مدد سے باہر نکالا جا رہا ہے۔ rubble سوشل میڈیا پر جاری کئی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں، دکانیں، مندر اور بجلی کے کھمبے ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ temple واضح رہے کہ 2004 میں انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 9.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں آنے والے سونامی نے ہر طرف تباہی مچا دی تھی اور صرف آچے صوبے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔