اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

گلوکاری سے پرہیز گاری کا سفر اختتام پذیر ہو گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایبٹ آباد حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ،اس بد قسمت جہاز میں 42افراد سوار تھے ،جن میں سے کسی کے بھی زندہ بچنے کی امید نہیں ہے ،اور آئی ایس پی آر کے مطابق جائے حادثہ سے اب تک36 لاشیں نکالی جا چکی ہیں ،اس بد قسمت جہاز کے مسافروں میں ماضی کے معروف پاپ سنگر ، تبلیغی جماعت کے اہم رہنما اور مشہور نعت خواں جنید جمشید بھی اپنی اہلیہ نیہا جنید کے ہمراہ شامل تھے ۔جنید جمشید چترال میں تبلیغی جماعت کے ہمراہ 10روزہ دورے پر چترال آئے تھے ۔بتایا جا رہا ہے کہ جنید جمشید نے 2روز قبل واپس آنا تھا لیکن انہوں نے کراچی سے اپنی اہلیہ کو بھی چترال میں بلا لیا اور آج ان کی پی آئی اے کی پرواز ’’پی کے ۔661‘‘ میں اسلام آباد آ رہے تھے کہ راستے میں ہی طیارہ افسوسناک حادثے کا شکا ر ہو گیا ۔جنید جمشید کی زندگی کے بارے میں ابھی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے، لیکن حادثہ جس قدر شدید ہے اور جائے حادثہ سے جتنی لاشیں نکالی جا چکی ہیں اس سے تو یہی محسوس ہو رہا ہے کہ جنید جمشید بھی اب اس دنیا میں نہیں رہے (انا لِلہ وَ اِن اِلیہ راجعون )جہاز کے حادثے کی خبر ملتے ساتھ ہی پوری قوم بد قسمت طیارے کے تمام مسافروں کی زندگی کے لئے دعا گو تھی لیکن جب اللہ نہ چاہے تو پھر مانگی جانے والی دعائیں بھی مقبول نہیں ہوتیں ،سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا شدید اور جہاز جس برے طریقے سے تباہ ہوا ہے کسی بھی مسافر کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے ۔