اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جنید جمشید کی نمازجنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مذہبی سکالر جنید جمشید کی نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طیارہ حادثہ کا شکار بننے والے نامور مذہبی شخصیت جنید جمشید کی نماز جنازہ کل دارالعلوم کورنگی کراچی میں بعد نما ز جمعہ ادا کی جائے گی۔ ان کی میت کو لینے کیلئے مرحوم کے بڑے بھائی اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں ۔جنید جمشید کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے ۔ یاد رہے جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ پی آئی اے کے اے ٹی آر 47 طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آرہا تھا اور راستے میں حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا ۔ ایک انجن میں تکنیکی خرابی کے بعد آگ لگنے سے طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں عملے کے 5ارکان سمیت 47 افراد سوار تھے ۔ Junaid Jumshiad ان افراد میں 31 مرد ،9 خواتین اور 2بچے شامل تھے جو لقمہ اجل بن گئے ۔ طیارے میں ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ اور انکی اہلیہ بھی سوار تھیں ۔ List of names