اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,522FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

طیارہ حادثہ،پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اظہار افسوس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ایبٹ آباد میں طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ،پی آئی اے کے جہاز کی تباہی کی خبر ملتے ساتھ ہی پورے ملک کی فضا سوگوار ہوگئی اور ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حادثے میں شہید ہونے والے افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، عمران خان ،مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین، سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،سینیٹر سراج الحق سمیت تمام اہم شخصیات نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے طیارہ حادثہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اندوہناک حادثہ نے روح کو چھلنی کر دیا ہے۔ میرے پاس اپنے جذبات کو بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں ممکنہ طور جانی نقصان کی اطلاعات انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومت امدادی کاموں میں کوئی کوتاہی نہ برتے اور زخمی مسافروں کی جانیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جانی چاہیے۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ طیارے حادثے کا شکار تمام افراد پر رحم فرمائے۔جبکہ سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوانے طیارہ حادثے عملے کے پانچ افراد سمیت جہاز میں سوار تمام 47افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔