اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ینگ نرسوں کا مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ینگ نرسوں نے مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے رکھا ہے جس کی وجہ سے سخت گرمی میں شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف ہسپتالوں کی نرسوں نے سروس سٹرکچر کی بہتری کیلئے پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر دھرنا دے رکھا ہے ۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ وہ 24،24 گھنٹے کی ڈیوٹیاں بھی دیتی ہیں لیکن اس سب کے باوجود انہیں کوئی الاو¿نس نہیں دیا جاتا اور زیادہ ڈیوٹی لینے کے باوجود معمولی تنخواہ پر ہی ٹرخادیا جاتا ہے۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوجاتے وہ دھرنا جاری رکھیں گی ۔دوسری طرف نرسوں کے دھرنے کی وجہ سے مال روڈ سے گزرنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ نرسوں کے احتجاج کے دوران ایک ایمبولینس بھی پھنس کر رہ گئی جس میں موجود مریضہ راستہ دینے کی دہائیاں دیتی رہی لیکن اسے راستہ نہیں ملا جبکہ مریضہ کے رشتہ دار کی نرسوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی ۔