اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ترکی کی شام پر بمباری،28جنگجو ہلاک،امریکہ کو مشترکہ آپریشن کی پیشکش

انقرہ ، دمشق(ویب ڈیسک)ترک فوج کی شام میں بمباری سے 28جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔برطانوی خبررساں اداے کے مطابق ترک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شام کے شمالی شہر حلب میں کی گئی تازہ بمباری میں داعش کے 28 جنگجو مارے گئے ہیں۔ ترک فوج نے اپنی اس تازہ کارروائی میں انتہا پسند تنظیم داعش کے58 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں بھاری توپخانے اور راکٹ لانچرز کا استعمال کیا گیا۔ انقرہ کا کہنا ہے کہ ان جہادیوں سے ترکی کی سا لمیت کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔دوسری جانب العربیہ کے مطابق ترکی کا کہنا ہے کہ اس نے واشنگٹن کو شام میں کردوں کے بغیر دہشت گردوں کے خلاف خصوصی مشترکہ آپریشن کی پیش کش کی ہے ۔ ترکی کرد فورسز کودہشت گرد سمجھتا ہے جبکہ واشنگٹن انہیں سپورٹ کر رہا ہے۔ترکی کے وزیر خارجہ جاوش اوگلو کے مطابق ” ہمیں ایک نیا محاذ کھولنا چاہیے مگر اس میں ڈیموکریٹک یونین پارٹی شریک نہ ہو”۔ ان کا اشارہ کرد مسلح فورس "پیپلز پروٹیکشن یونٹس” کے عسکری ونگ کی جانب تھا جس کو شام میں امریکا کی معاونت حاصل ہے۔