اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,747FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نئے سال کا پہلا مقدمہ درج، لاہور پولیس بازی لے گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیا سال شروع ہوتے ہی پولیس نے بھی اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں اور چند ہی منٹوں میں 2017 کا پہلا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیصل ٹاﺅن پولیس نے امجد علی نامی ملزم کو روک کر اس کی تلاشی لی تو دوران تلاشی اس سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ۔ اسلحہ برآمد ہونے پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا۔