اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,774FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سال نو کے آتے ہی ملتان،فیصل آباد میں پولیس اور منچلوں کے مابین ہاتھا پائی،114 گرفتار

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) سال نو کی خوشیاں منانے کیلئے آنیوالوں نے لڑائی جھگڑا شروع کردیا ہے،سال نو کے آتے ہی ملتان کینٹ اور فیصل آباد میدان جنگ بن گئے ہیں،پولیس نے 114 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو ائیر کے شروع ہوتے ہی ملتان کینٹ میدان جنگ بن گیا ہے،منچلوں نے ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس پر حملہ کردیا جواباً پولیس نے بھی لاٹھی چارج کیا ہے،پولیس نے100سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد میں بھی نوجوانوں نے ہلڑباز ی کی ہے،پولیس اور جشن منانے والے جوانوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں،پولیس نے 14افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔