اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,972FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امید کرتا ہوں کہ 2017ءمیں پاکستان کے نئے دور کا آغاز ہوگا،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پوری قوم کو سال نو کی مبارکباد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ نیا سال پاکستان کیلئے خوشیاں اورخوشحالی لائے ،میں امید کرتا ہوں کہ 2017ء میں پاکستان کے نئے دور کا آغاز ہوگا،یہ سال پاکستان کی تاریخ کا نیا باب ثابت ہوگا،ہم انتہا پسندی اور دہشتگردی جیسے چیلنجز پر قابو پانے میں کسی حد تک کامیاب ہوگئے ہیں۔ 2017ء کا سورج نئے چیلنجز کے ساتھ نمٹنے کے عزم کے ساتھ طلوع ہوگا،نیا سال ہمارے لیے نئی روح اور قومی تجربے کے ساتھ خوشخبری لائے گا۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان ایک پرامن،ترقی یافتہ ملک کے طور پر اپنی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے،میری حکومت بے لوث طریقے سے اپنے منصوبے اور وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے،میری پر خلوص خواہش ہے کہ نیا سال بے لوث اتحاد،قومی ضروریات اور مفاہمت کے ساتھ نئی راہیں لے کر آئے۔ میری حکومت نے قومی پروگراموں کو دلجمعی اور پورے خلوص کے ساتھ شروع کیا ہے اور انجام تک بھی پہنچائے گی،مجھے امید ہے کہ قوم نئے سال کو بہترین سال بنائے گی،میں پوری قوم نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔