اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,207FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کراچی میں سال نو کا جشن منانے والوں کی فائرنگ سے 20افراد زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو کا جشن منانے والوں کی ہوائی فائرنگ سے 20افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں رات گئے سال نو کا جشن منایا گیا، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کر کے لوگوں نے نئے سال کا استقبال کیا ، کراچی کے علاقے لیاقت آباد ، بلدیہ ٹاﺅن ، ایم سی گراﺅنڈ اور سولجر بازار میں فائرنگ کے واقعات میں کم و بیش 20افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے سی ویو پر ہلڑ بازی کرنے والے 12 منچلوں کو حراست میں لے لیا۔ شہر میں پورٹ گرینڈ اور بحریہ آئیکون پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیاجس سے آسمان روشن ہوگیا۔بحریہ آئیکون پر پندرہ منٹ تک آتش بازی کا سلسلہ جاری رہا۔شہریوں کی بڑی تعداد نے آتش بازی کا مظاہرہ دیکھا۔سی ویو پر سال نو کا جشن منانے والے منچلے بے قابو ہوگئے تو پولیس نے منچلوں پر لاٹھی چارج کیا۔ ایس ایس پی ساو¿تھ کے مطابق سی ویو اور اطراف سے پولیس نے 12 منچلوں کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے20افراد زخمی ہوگئے۔