اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,751FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

میئر سیالکوٹ کا چھکا:پہلے ہی اجلاس میں اراکین سےکیسا حلف لے لیا؟

سیالکوٹ(سید انجم نقوی سے) مئیر سیالکو ٹ کا پہلے اجلاس میں چھکا۔ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں مئیر کا حلف اٹھانے کے بعد مئیر سیالکوٹ توحید اختر کا پہلا اجلاس قلعہ میں منعقد ہوا جہاں شہر کے تمام چئیرمینز موجود تھے سیشن شروع ہونے سے قبل نماز ظہر کا وقت ہو گیا تو مئیر سیالکوٹ ہال میں موجود تمام چئیرمینز اور ٹی ایم اے کے سٹاف کو مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے لے گئے زرائع نے بتایا کہ مئیر کے ہمراہ نماز ادا کرنے کے بعد چئیرمین مسجد سے باہر نکلے تو مئیر سیالکوٹ نے انہیں روک لیا اور کہا کہ مسجد خدا کا گھر ہے یہاں موجود تمام چئیزمینز اور عملہ خدا کو حاضر و ناضر جان کر حلف لے کہ کوئ بھی اپنے عہدہ کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھائے گا نہ ہی کسی غلط کام کے لئے کسی آفیسر کو سفارش کرے گا حلف نامے کی بعد باقاعدہ ہال میں اجلاس شروع کیا گیا زرائع نے بتایا کہ مئیر سیالکوٹ توحید اختر نے اراکین کو کہا کہ جائز کام کے لیے وہ چوبیس گھنٹے حاضر ہیں تاہم اگر کسی نے ناجائز کام کی سفارش کی تو وہ خود زمہ دار ہو گا انہوں نے ٹی ایم اے کے افسران سے کہا کہ چور طریقے سے آمدنی چھوڑ دیں اور انکے جائز مسائل کے حل کے لئے وہ ہر وقت کوشاں رہیں گے زرائع نے بتایا کہ مئیر سیالکوٹ توحید اختر چوہدری نے کہا کہ سب سے پہلے شہر میں قائم ناجائز پارکنگ اسٹینڈ ختم کئے جایئں گے بعد ازاں شہر کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں کو ون وی کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام اقدامات کئے جایئں گے اور کسی بھی ناجائز کام کے لئے کوئ دبائو قابل قبول نہ ہو گا۔