اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,581FansLike
9,999FollowersFollow
568,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازشریف کی ویڈیو لنک سے اجلاس کی صدارت،عمران خان کی مخالفت ،عارف علوی نے اقدام کو سراہا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ نوازشریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب تشویشناک بات ہے تو دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی عارف علوی نے نوازشریف کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کرنا اچھی بات ہے بلکہ الیکٹرانک سگنیچر کا استعمال بھی ہونا چاہیے کیونکہ دنیا بھر میں بلین آف ڈالرز کی ٹرانزیکشنز الیکٹرانک سگنیچر کے ذریعے ہوتی ہیں ۔واضح رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ دنیا کے کسی بھی جمہوری ملک میں حکومتی انتظامات ایسے نہیں چلائے جاتے جیسے مسلم لیگ(ن) کی حکومت چلا رہی ہے۔ ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے معلومات خفیہ رکھی جاتی ہیں لیکن یہاں قومی مفادات پر مسلسل سمجھوتے کئے جا رہے ہیں۔ سائبر وسائل کے حامل کسی بھی جاسوس ادارے کیلئے اس اہم ترین گفتگو تک رسائی مشکل کام نہیں ہے