اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن نے سندھ کے تین صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے تین صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس 106، پی ایس 117 کراچی اور پی ایس 22 نوشہرو فیروز میں 2 جون کو ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی ۔ ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تینوں حلقوں میں رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی تھی جو منظور کرلی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد پولنگ ڈے پر رینجرز کے جوان پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔