اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,949FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سری لنکن فاسٹ بولر شمندا ایرنگا مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آگئے

لندن(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے فاسٹ بولر شمندا ایرنگا کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق چیسٹر لی اسٹریٹ ٹیسٹ میں 29 سالہ سری لنکن فاسٹ بولر شمندا ایرنگا کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ہے جس کے بعد انہیں 14 دن کے اندر بولنگ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کے نتائج آنے تک ایرنگا بولنگ کرانے کے اہل ہوں گے۔شمندا ایرنگا سری لنکا کی جانب سے 18 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں جب کہ وہ ٹیسٹ میچز میں 53 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔