اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسپین میں انتہاپسندی کے فروغ کے الزام میں پاکستانی گرفتار

میڈریڈ(ویب ڈیسک) اسپین کی پولیس نے سوشل میڈیا پر شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لیا ہے، جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔میڈریڈ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے سوشل میڈیا پر انتہا پسندانہ نظریات کے فروغ میں ملوث پاکستانی شہری کو بارسلونہ شہر سے گرفتار کیا۔حراست میں لیے گئے پاکستانی کے سوشل میڈیا کی ویب سائیس پر بنے صفحات پر شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروپوں بالخصوص دولت اسلامی ’داعش‘ کی حمایت میں مواد پوسٹ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پچھلے چند ماہ کےدوران شدت پسندوں سے رابطوں کے شبے میں 24 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جن میں بعض غیرملکی بھی شامل ہیں۔