اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاسپورٹ آفس شیخوپورہ میں ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ٹاؤٹوں کے ذریعے سائلین سے رشوت لینے کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ اور تین ٹاؤٹوں کو گرفتار کرلیا۔بتایا گیاہے کہ پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد پہلے روز سے ہی یہاں ٹاؤٹوں نے ڈیرے ڈال لئے تھے اور سائلین سے 1ہزار سے 15سو روپے تک ٹوکن لگوانے کے عوض رشوت وصول کی جارہی تھی۔اس سلسلہ میں میڈیا متعدد بار پاسپورٹ آفس میں ہونے والی بے قاعدگیوں اور مسائل کی نشاندہی کرچکا تھا، آئے روز سائلین کے عملہ سے جھگڑے کی خبر یں بھی سامنے آرہی تھیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پرسائلین کے روپ میں پاسپورٹ آفس میں دو گھنٹے تک تمام صورتحال کو مانیٹر کیااورپھراسسٹنٹ ڈائریکٹرکوحراست میں لیا۔ کلیم نامی ایک شہری نے ایف آئی اے کو تحریری درخواست دی تھی جس میں کہا گیاپاسپورٹ آفس میں ایجنٹ مافیا سرگرم ہے اورپاسپورٹ آفس کااسسٹنٹ ڈائریکٹراوردیگر عملہ مبینہ طورپرایجنٹوں سے ملاہوا ہے جو رشوت لیکرلوگوں کو ٹوکن جاری کرتے ہیں جبکہ گھنٹوں لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے شہری خوار ہونے پر مجبور ہیں جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرپاسپورٹ آفس نوشاد خان اور3ایجنٹوں محمد صدیق،محمد شہبازاوررانا شاہد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ایف آئی اے لاہورآفس میں منتقل کردیا۔