اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یونیورسٹی آف صوابی کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس گالااختتام پذیر

پشاور(سپورٹس رپورٹر)یونیورسٹی آف صوابی کاسالانہ سپورٹس گالااختتام پذیر ہوگیا،رنگارنگ تقریب میں جیالوجی،مائیکروبیالوجی،فیکلٹی،اردوڈیپارٹمنٹ اورمنیجمنٹ سائنس سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ وطالبات پر مشتمل دستوں نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ سپورٹس گالامیںطالبات کے مابین گھڑاریس،میوزک چیئرکے مقابلے جبکہ طلبہ اور سٹاف ممبران کے درمیا ن دوڑ،بوری ریس کے مقابلے کھیلے گئے ۔ اس پروقار تقریب کی مہمان خصوصی یونیورسٹی کی وائس چانسلر پدوفیسر نور جہان تھیں ،جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ وطالبات میں میڈلز اور انعامات تقسیم کئے۔تقریب میںڈائریکٹر سپورٹس الطاف خان سمیت بڑی تعدادمیں دیگر حکام کیساتھ ساتھ طلبہ وطالبات بھی موجود تھے جنہوں نے اس رنگارنگ تقریب سے خوب لطف اندوز ہوئے۔صوابی یونیورسٹی کے سبززار میں منعقد ہ اس رنگارنگ پروگرام میں طلبہ وطالبات نے یونیورسٹی پرچم کو اٹھائے ہوئے میدان میں داخل ہوئے تو شرکاء نے بھر پورتالیوں اورپرجوش اندازمیں استقبال کیا۔اسکے بعد اوردو ڈیپارٹمنٹ ،کمپوٹرسائنس ،منیجمنٹ سائنسز،سوشیالوجی، مائیکروبیالوجی،جیالوجی ،ایگلریکلچرل،انگلش،زوجیالوجی اور فارمیسی ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ وطالبات نے انتہائی منظم اور بہترین اندازمیں مارچ پاسٹ کیا۔جبکہ اس موقع پر پولیس بیڈنے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ مارچ پاسٹ میں بھی حصہ لیا۔اس موقع پر طلبہ وطالبات نے خیبر پختونخوا،بلوچستان ،سندھ اورپنجاب کے علاوہ کشمیری لباس زیب تن کرکے مختلف علاقائی لباس پیش کی۔سپورٹس گالا میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کی طالبات کے مابین میوزیک چیئر کامقابلے کا انعقاد کیا ،جس میں منیجمنٹ سائنس کی طالبہ ثانیہ گل نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،جبکہ مائیکروفنانس کی شائستہ نے دوسری اور جیالوجی سے تعلق رکھنے والی طالبہ ثنانے تیسری پوزیشن جیت لی۔گھڑاریس میں نائلہ نے گولڈ میڈل،شمع نے سلور میڈل جیت لی۔اسی طرح طلبہ کے مابین منعقدہ 60میٹر کے دوڑ میں نور تاج نے پہلی،محمد اسحاق نے دوسری اور نصیر احمد نے تیسری اپنے نام کرلی۔بوری ریس میں جیالوجی کے طارق عزیزپہلے،مائیکروجیالوجی کے زوہیب دوسرے نمبر پر رہے۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر نورجہان نے خطاب کرتے ہوئے سپورٹس گالاکی مناسبت سے اس پروقار تقریب کے انعقاد اور اس میں شرکت کرنے اور پرفارمنس کا مظاہرہ کرنی والے طلبہ وطالبات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ نوجوانو ں کو تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں بھی چڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے کیونکہ اس سے انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رہنے میں مددملتی ہے ،کیونکہ صحت ایک نعمت ہے لیہٰذااپنی صحت کی حفاظت کربی چاہئے ۔اور انکی بھر پور کوشش ہوتی ہے کہ یونیورسٹی آف صوابی میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات بہتر تعلیم کے حصول کیساتھ ساتھ ایک صحت مندانسان بھی ہوں ،تاکہ وہ آگے بڑھ کر معاشر ے کے ایک اچھے شہری بن کر مختلف شعبوں میں ملک وقوم کی نیک نامی کا باعث بنے ۔انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی میں جدید سہولیات کے آراستہ جمنازیم تعمیر کی گئی ہے یہاں پر مختلف انڈور کھیلوںکے مقابلے بھی ہونگے ،جبکہ اسکے علاوہ جسمانی فٹنس کیلئے جدیدسامان خریداگیاہے اور جلد ہی اسے اس جم میں نصب کرنے کے بعد سٹوڈنٹس اس سے مستفید ہوسکیںگے۔پروفیسر نور جہان نے کہاکہ یونیورسٹی کا سالانہ ایک ملین سے بٹھاکر تین ملین کردیا ہے ،جبکہ مستقبل میں اس فنڈز کو 6ملین تک کردینگے ۔تاکہ ہمارے یونیورسٹی میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس کو ہر قسم سہولیات کی فراہمی میں مدد مل سکے ۔انکاکہناتھاکہ یونیورسٹی کی سطح پر انٹر ڈیپارٹمنٹس کے سٹوڈنٹس کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلوں کیلئے سالانہ کلینڈر تیار کیاجاتاہے جسکے تحت گیمز کرائے جاتے ہیں جبکہ اسکے ساتھ ہی صوابی یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ اداروں کے مابین بھی اسی طرح مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہتاہے ۔جسکے مستقبل میں مثبت نتائج سامنے آئینگے۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے مختلف مقابلوں میں پوزیشن لینے والی طلبہ وطالبات میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کئے ۔
DSC_010515343
DSC_0098875