اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹماٹر کا جوس کینسر سے محفوظ رکھتا ہے

لاہور (ہیلتھ ڈیسک)صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ ٹماٹر کا رس جسمانی چربی کو کم کرنے کیساتھ ساتھ کینسر سے بھی محفوظ رکھتا ہے تائیوان یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے جوس کی وجہ سے جسم سے اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے اس سلسلے میں انہوں نے زیادہ وزن والی خواتین کو دو ماہ تک تازہ ٹماٹر کا جوس جو تقریبا ڈھائی سو ملی لٹر ہوتا تھا پلایا دو ماہ بعد اس کا حیران کن نتیجہ نکلا اور جوس پینے والی خواتین کا وزن کم ہوگیا۔تحقیق کے آغاز اور اختتام پر ان خواتین کے خون کے نمونے بھی لئے گئے جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوا اور خون میں ایک مادہ لائسوفین بڑھا جو کینسر کیخلاف مدافعت بڑھاتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کا جوس پینے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اس سارے مرحلے کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ جوس کے استعمال کے دوران خواتین کو اپنی روزانہ کی کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی نہیں لانا پڑی، ماہرین کے مطابق جوس بنانے کیلئے چار کلو ٹماٹر لیکر انہیں اچھی طرح پیسنے کے بعد ان میں دو بڑے چمچ نمک اور چار بڑے چمچ چینی شامل کریں اور دس منٹ تک چولہے پر پکائیں پکانے کے دوران چمچہ ہلاتے رہیں اور اسکے بعد ٹھنڈا کرکے اسے فریج میں رکھ لیں اور دن میں روزانہ ڈھائی سوملی لٹر جوس نوش کرنے سے جسم کی چربی پگھل جائیگی۔