اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,113FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاک سر زمین پارٹی کا اولڈھم میں نئے سال کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد

اولڈھم ( نوید چوھان/ تنویر کھٹانہ) پاک سر زمین پارٹی کی مقبولیت کا اندازہ اولڈھم میں منعقدہ تقریب سے لگایا جا سکتا ہے جہاں آپ کو پاک سر زمین پارٹی کے جیالے، خواتین بچے اور کمیونٹی عمائدین کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی پاکستانی کمیونٹی نے شریک نظر آئیں گے۔ پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدر چوھدری شاھد الطاف کی جانب سے سجائی گئ اس تقریب میں لارڈ نذیر احمد، سیکرٹری جنرل پاک سر زمین پارٹی رضا ہارون، ایم ای پی افضل خان نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ سابق لارڈ مئیر اولڈھم عتیق الرحمان نے بھی رضا ہارون کا آمد پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے لیے کی گئی ان کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اور ملک پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ سابق لارڈ مئیر فدا حسین نے کہا پاکستان کے حالات کو بدلنے کے لیے پی ایس پی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں انھوں نے اولڈھم میں ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا کہ کمیونٹی کی اتنی بڑی تعداد کو جمع کرنا بلاشبہ پارٹی کی مقبولیت اور چوھدری شاھد الطاف کی کاوشوں سے ہی ممکن ہو پایا ہے۔ لارڈ نذیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہمیں برطانیہ یا پاکستان کسی پارٹی کا ممبر نہیں ہوں لیکن میں پاکستان کے لیے ہر اس پارٹی کے ساتھ ہوں جو پاکستان کے لیے اچھا سوچتی ہے اس ہال میں ہر قومیت اور مختلف علاقوں نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ پی ایس پی کسی صوبے کی نہیں بلکہ پاکستان کی پارٹی ہے۔ انھوں نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال، انیس قائم خانی اور رضا ہارون سے میرا ذاتی تعلق ہے اور امید ہے کہ کراچی اور پاکستان کے حالات کی بہتری میں یہ مثبت کردار ادا کریں گے۔ ایم ای پی افضل خان نے بھی پی ایس پی کی قیادت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان سے محبت ہے اور پاکستان کی خاطر کھڑے ہونے والے ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو اس عرض پاک کے حالات کی بہتری کے لیے جہاد کرے گا۔ 02 پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال ، مجھے یا ہماری پارٹی میں کسی کو عہدوں کا لالچ نہیں ہم عہدے چھوڑ کے آئے ہیں ہمارا مقصد پاکستان کی بہتری ہے اور اس بہتری کے کیے مجھے مصطفی کمال انیس قائم خانی سے بہتر کوئی اور نظر نہیں آتا۔ مصطفی کمال کراچی کی مئیر شپ میں اس بات کا عملی ثبوت بھی دے چکے ہیں۔ پاکستان کے حالات صرف کہنے سے نہیں بلکہ عملی اقدام اٹھانے سے تبدیل ہو نگے.پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ، بجلی جس سے صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں سب سے بڑا مسلئہ خوراک ہے افسوس کی بات ہے کہ ہم زراعت میں خودکفیل ہیں لیکن ہماری ماؤں کو کھانا دستیاب نہیں۔ بچوں کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں ہے۔ ہمارے مسائل ایٹم بم، خارجہ پالیسی یا بھارت سے لڑائی نہیں ہے ہمارے مسائل صحت ، صاف پانی، نوکریاں تعلیم اور خوارک ہیں ۔ہمارے پاس اتنے وسائل ہیں کہ ہم کبھی بھی کہیں بھی تبدیلی کا سجتے ہیں ۔ جمہوریت صرف الیکشن کا دن ہے اور جمہوریت ووٹ مانگنے کی ایک وجہ ہے اس کے سوا کچھ نہیں جمہوریت جمہوریت کا الاپ راگنے سے سب اچھا نہیں ہوگا۔ جمہوریت سچ بات کو ماننا ہے اس ہر عمل کرنا ہے چاہے وہ کوئی بھی کرے۔ ہمارا پیغام تبدیلی ہے جو واقعی ووٹ کی طاقت سے آئے گی لیکن ووٹ ڈالتے ہوئے اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ پچھلے دور حکومت میں جن کو آپ نے ووٹ دیا انھوں نے کیا کیا۔ پی ایس پی سچ بولنے والی پارٹی ہے اور ہم صرف سچ پر یقین رکھتے ہیں اور ہم عوام سے صرف سچ بولیں گے تبدیلی نعروں سے یا ہماری پارٹی کی حکومت میں آ جانے سے نہیں آۓ گی بلکہ ہم سب کو متحد ہو کر اپنے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں بہتری کے لیےکوئی لائحہ عمل اختیار کرنا ہے لائحہ عمل ہم بتائیں گے آپ اپنا کردار ادا کیجیے۔ ہماری پارٹی کا پرچم پاکستان کی نمائندگی کرتا ہےہم صوبائیت نہیں پاکستانیت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم نے وہاں سچ کی آواز بلند کی ہے جہاں گھٹن اور ڈر کی فضاء تھی کراچی ہی پاکستان ہے اور ہمارا مقصد سیٹیں جیتنا نہیں لوگوں کو تعلیم دینا ہے کہ ووٹ اس کو دیں جو واقعی پاکستان کا، عام عوام کا سوچتا ہو۔ تبدیلی صرف کہنے سے نہیں عمل کرنے سے آۓ گی اور اپنی ذات سے ہی اس کے آغازکریں۔ ہم روزمرہ کی اشیاء کو خریدتے ہوئے دس بار جانچ پڑتال کرتے ہیں لیکن ووٹ جس کے ذریعے ہم ملک کی باگ دوڑ کسی کے ہاتھ میں دیتے ہیں بغیر تحقیق کے دیتے ہیں۔ برادری، علاقے، ذات پات سے مبرا ہو کر پاکستان کو ووٹ دیں ہمارا مشن اس وقت مکمل ہے جب لوگ پاکستان کو ووٹ دیں گے۔ پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدر چوھدری الطاف حسین نے اولڈھم اور گرد و نواح سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پاک سر زمین اور اس کی قیادت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے پاک سر زمیں پارٹی کو ہی بہترین پارٹی قرار دیا جس سے حقیقی تبدیلی ممکن ہو گی اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت نوید الرحمن نے حاصل کی تھی۔ جبکہ نظامت کے فرائض فہیم نے ادا کیے۔ تقریب کے اختتام پر ایک پرتکلف اعشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔