اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,526FansLike
9,998FollowersFollow
567,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شجاع آباد:گیس پائپ جگہ جگہ سے لیک، شہری لکڑیاں جلانے پر مجبور

شجاع آباد(ملک جاوید وینس)اندرون شہر کے چاروں بازار میں سوئی گیس کے پائپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔ عرصہ 27سال سے ڈلے ہوئے پائپ جگہ جگہ سے گیس لیکج کرنے لگے ہیں ۔ یہ بات سائلین اندرون شہر دلشاد احمد خان سینئر نائب صدر انجمن تاجران شجاع آباد ، عبدالقیوم ڈوگر صدر ملتانی بازار ، فضل الرحمن خان ، ڈاکٹر تنویر سلطان ، فرحت حسین گیلانی ، شیخ صغیر بھورا، خالد محمود چیئر مین ، چوہدری صغیر بگو ، جمشید خان ، شیخ نذیر ، چاچا بزمی ،جمال ایڈووکیٹ ، ملک شعیب ایڈووکیٹ ، رائوتنویر نے مشترکہ طور پر کہا کہ تمام شہر گیس نہ ہونے کی وجہ سے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہوگیا ہے ۔ حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے آج تک نئے پائپ نہیں ڈالے گئے ۔جس کی وجہ سے تمام شہر کے لوگ اذیت سے دوچارہیں ۔ جگہ جگہ پر گیس اور پانی کے پائپ پھٹ چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے جگہ جگہ پر پانی کے بلبلے نکلنے لگے ہیں ۔ہم جی ایم سوئی گیس سے مطالبہ کرتے ہیں ۔ کہ اندرون چاروں بازارمیں پلاسٹک کے پائپ نئے ڈالے جائیں ۔ اور گیس کی لیکیج کوفوری طور پر کنٹرول کیا جائے ۔ ورنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اور چاروں بازاروں میں روڈ پر بیٹھ کر دھرنا دیں گے