اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,526FansLike
9,998FollowersFollow
567,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

زونگ نے پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیساتھ ہاتھ کردیا

اسلام آباد(ٹیکنالوجی ڈیسک) ٹیلی کام کمپنی زونگ نے انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ ہاتھ کردیا اور اچانک انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق زونگ نے کم ازکم اپنے چار پیکجز میں ایک پیسہ فی ایم بی نرخوں میں اضافہ کردیا، یہ پیکجز تھری جی اور فورجی کے تھے تاہم معمولی پیکجز کی قیمت وہی برقراررہے گی ۔ یہ بھی واضح کیاگیاکہ ڈونگلز اور مائے فائے کے پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا۔

زونگ کے پیکجز کی پرانی اور نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں ۔Zong-Packgesزونگ ماضی میں صارف دوست رہا اور کم نرخوں میں انٹرنیٹ بنڈلز متعارف کرائے تھے لیکن اب قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کے بعد دیگر کمپنیوں کے انٹرنیٹ بھی مہنگے ہونے کاامکان ہے ۔ زونگ کے فورجی صارفین کی تعداد 20لاکھ ہے جبکہ کمپنی رواں سال فورجی میں بھاری سرمایہ کاری کا بھی اعلان کرچکی ہے ۔