اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا دوسرا کمزور ترین پاسپورٹ قرار

اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک)پاکستانی پاسپورٹ کو رواں سال بھی دنیا کا دوسرا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے,کمزور ترین پاسپورٹ والے ممالک کی فہرست میں افغانستان بدستور پہلے نمبر پر ہے ، دوسرے نمبر پر پاکستان کا نام ہے جبکہ عراق کا پاسپورٹ دنیا کا تیسرا کمزور ترین پاسپورٹ ماناجاتا ہے ۔ اس سے پہلے گزشتہ سال تیسرے نمبر پر صومالیہ کا نام تھا ۔ پرو پاکستانی کے مطابق دنیا میں کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پاکستانی پاسپورٹ رواں سال بھی دنیا کے دوسرے کمزور ترین پاسپورٹ کے درجے پر برقرار ہے جبکہ فہرست میں دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹ کے حامل ممالک میں جرمنی ، سنگاپور اور سویڈن، ڈنمارک ، فن لینڈ، فرانس ، برطانیہ ، امریکا ، سپین، سویٹزر لینڈ اور ناروے کا نام شامل ہے. خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود فلسطین کے پاسپورٹ کو پاکستان کے پاسپورٹ سے زیادہ مضبوط تصور کیا جارہا ہے ۔فہرست میں پاکستان کے دوست ملک چین اور ہمسایہ بھارت نے اپنے درجے کو بہتر کیا ہے ، بھارت ایک درجے بہتری کے بعد 78سے 77جبکہ چین 12درجے بہتری کیساتھ 78سے 66پر آگیا ہے حتی کہ ایران عالمی پاسپورٹ کی رینکنگ میں 93سے 87 کے درجے پرترقی کی ہے۔ فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد ڈومینیکا ، ہیٹی، مائکرو نیزیا ، ایس ٹی ونسنٹ اور گرینا ڈائنز، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو اور وانو اٹو میں بغیر ویزے کے داخل ہوسکتے ہیں جبکہ کمبوڈیا ، کیب وردے، کوموروس ، جبوتی ، گنی بساﺅ، کینیا ، مڈغا سکر ، مالدیپ، موریطانیہ،موزنبیق ، نیپال ، نکارا گوا،پلاو،ساموا ،سے شلز، تنزانیہ ، ٹیمور لیسٹی، ٹوگو،ٹوالو اور یوگنڈا میں پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔