اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,433FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پسندیدہ باکسر محمد علی ،بہترین کرکٹر بوم بوم آفریدی ہیں: عامر خان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی نژاد برطانوی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن عامر خان کا کہنا ہے کہ میرے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اس لئے پاکستان آنا اچھا لگتا ہے،پاکستانی لوگ بہت پیار کرتے ہیں اس لئے بھی پاکستان آتا رہتا ہوں۔انہوں نے کہامجھے برطانیہ اور پاکستان دونوں ممالک سے پیار اور سپورٹ ملتی ہےتفصیلات کے پروگرام میں اپنے والد کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ پاکستان ترقی کرے۔پروگرام کے میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کے فیورٹ باکسر کون ہیں تو انہوں نے بتایا کہ محمد علی نہ صرف ان کے فیورٹ بلکہ ہیرو بھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں ان سے مل چکا ہوں وہ بہترین انسان تھے۔جب پسندیدہ کرکٹر کی بات ہوئی تو انہوں نے بوم بوم آفریدی کو اپنا پسندید ہ کرکٹر قرار دیدیا۔پسندیدہ موسیقار کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ میں موسیقی کا بہت بڑا فین نہیں ہوں کیونکہ مجھے وقت ہی نہیں ملتا۔پاکستان کی سیاسی ومجموعی صورتحال پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سیاست سے وابستہ نہیں ہوں نہ ہی پاکستان کی کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتا ہوں لیکن پاکستان میں دہشت گردی میں بے حد کمی آئی ہے جس کا سہرا پاک فوج کے سر ہے جس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے حوالے سے عامر خان نے کہا کہ اسلام آباد میں عامر خان اکیڈیمی کھولنے کا ارادہ ہے۔انہوںنے بتایا کہ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے وہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کرانے کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں۔ٹوئٹر پر کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا رمضان میں باکسنگ میچز سے گریز کرتا ہوں البتہ تربیت جاری رکھتا ہوں۔اس موقع پر نامور باکسر کے والد بھی ٹی وی سٹوڈیو میں موجو دتھے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ عامر خان کی والدہ اور بیوی اس کی باکسنگ کا کوئی میچ نہیں دیکھتیں ۔