کرپٹ بلڈنگ انسپکٹر فارغ، شہریوں کا میئر گوجرانوالہ ثروت اکرام کو خراج تحسین

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)شہر بھر میں غیر قانونی طور پر سینکڑوں کمرشل عمارات کی تعمیرات میئر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام نے تمام بدنام زمانہ کرپٹ بلڈنگ انسپکٹروں کو فارغ کر دیا ۔ شہریوں کا میئر کو زبردست خراج تحسین ‘میئر زندہ باد کے نعرے لگ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میئر نے شہر بھر میں سیکڑوں کمرشل عمارتوں پلازوں شوروموں میرج ہالوں ‘مارکیٹوں ‘گوداموں تہہ خانوں وغیرہ کی غیر قانونی تعمیرات کروا کر کروڑوں روپے کا سرکاری ریونیو خرد برد کرنیوالے تقریباً چھ بلڈنگ انسپکٹروں کو ہمیشہ کیلئے ملازمتوں سے برطرف کر دیا جبکہ ان کی جگہ نیک صالح تجربہ کار دیانتدار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ جنہوں نے میئر کی ہدایات پر درجنوں غیر قانونی کمرشل عمارات مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔ جبکہ کثیر رقوم کی کنورشن فیسیں وغیرہ بلدیہ اعلی گوجرانوالہ کے خزانے میں جمع نہ کروانے والوں کیخلاف لیگل ایکشن تیز کر دیا گیا ہے ۔ نئے بلڈنگ انسپکٹروں کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیمیں چیکنگ کر رہی ہیں ۔ سرکاری فیسیں نقشہ جات ریونیو ادا نہ کرنیوالوں کی عمارتیں بلڈوز کرنیکی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں ۔ جلد بڑا آپریشن شروع ہونیوالا ہے متعلقہ انسپکٹروں نے اب تک کی کارکردگی و کارروائی پر چیف کارپوریشن آفیسر خواجہ عمران صفدر کو بریفنگ دی ہے ۔