اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,962FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایکشن، اوبر اور کریم سروس بحال کر دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پرائیوٹ ٹیکسی سروس اوبر اور کریم کو فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انتظامیہ کو حکم دیا گیا ہے کہ تحویل میں لی گئی تمام گاڑیاں فوری طور پر چھوڑ دی جائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ دونوں کمپنیاں 15 روز کے اندر اپنی تمام قانونی کارروائیاں پوری کریں۔ شہباز شریف نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو دونوں کمپنیوں سے فوری طور پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ اوبر اور کریم گزشتہ کچھ عرصے سے شہریوں کو انتہائی ارزاں نرخوں پر کیب سروس فراہم کر رہی ہیں جس سے شہریوں کو انتہائی سستی سفری سہولت حاصل ہے۔ یہ سروس آٹھ سے نو روپے فی کلو میٹر تک چارج کرتی تھی جو بس کے کرائے سے بھی کم پیسے ہیں لیکن محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے اِس سروس کو بغیر نوٹس دیے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 100 سے زائد ٹیکسیاں قبضے میں لے لی تھیں۔ اِس سلسلے میں محکمہ کی طرف سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن میں قرار دیا گیا کہ اِن ٹیکسیوں کے ڈرائیورز کو بغیر تصدیق کئے ملازمت فراہم کی گئی حالانکہ اِن ڈرائیوز کے کوائف کی تصدیق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کرتا ہے۔ محکمہ کی طرف سے اِن ٹیکسیوں کے لئے روٹ پرمٹ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے روٹ پرمٹ کی فیس 5600 روپے مقرر کی گئی ہے حالانکہ یہ فیس پنجاب بھر کے روٹ پرمٹ کے لئے ہے جبکہ صرف لاہور کے لئے اِس کی فیس 1500 روپے ہے۔