اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزیر خذانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 70 روپے 29 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت اب 79 روپے 48 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ حکومت نے لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لائٹ ڈیزل بدستور 43 روپے 34 پیسے اور مٹی کی تیل کی قیمت 43 روپے 25 پیسے فی لیٹر پر ہی برقرار رہے گی۔ اسحاق ڈار کے مطابق حکومت نے پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت 4 ارب کی سبسڈی دے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کی تھی۔ وزارت پٹرولیم کو پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 16 روپے 70 پیسے، لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 15 پیسے اور ایچ او بی سی کی قیمت میں 12 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی