اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاناماکیس کی سماعت جسٹس عظمت کی صحتیابی سےمشروط ہوگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کے لارجر بینچ میں شامل جسٹس عظمت سعید شیخ کی علالت کے باعث مقدمے کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناماکیس کو سننے والے بینچ کے رکن جسٹس عظمت سعید شیخ کی علالت کے باعث پاناما کیس کی21ویں سماعت پیر 6 فروری تک ملتوی کردی ہے، تاہم پیر کو ہونے والی سماعت بھی جسٹس عظمت سعید شیخ کی موجودگی سے مشروط ہوگی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پاناما کیس کو سننے والے پانچ رکنی بینچ میں شامل جسٹس عظمت سعید شیخ کو گزشتہ روز بلڈ پریشر اور دل میں تکلیف کے باعث راول پنڈی کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے، بعد ازاں ڈاکٹرز کے مطابق اب جسٹس عظمت کی طبعیت بہتر ہے۔ پیر کے روز وزیراعظم کے بیٹوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ اپنے دلائل کا تسلسل جاری رکھیں گے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے درخواست گزاروں کو بتایا ہے کہ جسٹس عظمت کا کوئی آپریشن نہیں ہوا،شریانوں میں حائل رکاوٹ ہٹادی گئی۔خطرےکی کوئی بات نہیں۔ جسٹس سعید کھوسہ کا مزید کہان تھا کہ جسٹس عظمت صحت یاب ہو رہے ہیں، صحت یاب ہوئے تو ان کے عدالت آنے کی صورت میں سماعت ہوگی۔ ڈاکٹر نے جسٹس عظمت کو آرام کا مشورہ دیا ہے، ان کی شریانوں کی بندش ختم ہو چکی ہے، تاہم وہ 3 سے 4 ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں، جو ان کی صحت کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔