اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,308FansLike
9,993FollowersFollow
567,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

حافظ سعید کی نظر بند ی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے خلاف اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ۔نبیلہ حاکم علی نے مزید موقف اختیار کیا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مذہبی رہنما حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے احکامات فوری واپس لئے جائیں ۔حافظ سعید ایک سچے اور محب وطن پاکستانی ہیں ۔کشمیر میں آزادی کی تحریک کو پروان چڑھانے میں ان کا اہم رول ہے ۔لہذا میری استدعا ہے کہ وفاقی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔