اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,725FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عامر خان اداکاری کے انسائیکلوپیڈیا ہیں، ٹائیگر شیروف

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارکے نوجوان ٹائیگر شیروف نے کہا ہے کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنا ہر آرٹسٹ کا خواب ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹائیگر شیروف نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ شاہ رخ، سلمان اور عامرخان ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں اور تینوں ہی اپنے کام سے نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ٹائیگر نے کہا کہ عامر کے ساتھ سکرین پر کام کرنا ہر آرٹسٹ کا خواب ہے، وہ ہر فلم میں اپنی سطح کواپنے معیار سے بہت اونچا اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان جیسا ایک آرٹسٹ یا میرے جیسے نئے اداکار، ہمیشہ یہی خواب دیکھتے ہیں کب ہمیں وہ مقام حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عامر خان اداکاری کے انسائیکلوپیڈیا ہیں،ایسا بہت کچھ ہے جو ان سے سیکھا جا سکتا ہے۔ٹائیگر شیروف نے کہا کہ ان کے ساتھ وہ بھی فلم انڈسٹری کا حصہ بن کر خود پر فخر محسوس کرتے ہیں۔