اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی نے خواتین کےلئے ”شی سیف “کے نام سے موبائل ایپ متعارف کرا دی

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے خواتین کے تحفظ ،نوکری اور سیاسی تربیت کے حوالے سے ”شی سیف “کے نام سے موبائل ایپ متعارف کرا دی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے خواتین ونگ نے چھ ماہ کی محنت کے بعد خواتین کے لئے موبائل ایپ متعارف کرادی ہے۔ موبائل ایپ میں خواتین کی سیفٹی، جاب اور سیاسی تربیت کے حوالے سے فیچر شامل کیے گئے ہیں۔ خواتین خود کو شناختی کارڈ کے ذریعے شی سیف ایپ پر رجسٹرڈ کراسکیں گی۔ موبائل ایپ رکھنے والی خواتین خطرہ بھانپتے ہی ایپ پر صرف ایک کلک کے ذریعے سنٹرل پروٹیکشن یونٹ سے منسلک ہوجائیں گی، جو مدد فراہم کرنے کے لئے تیزی کے ساتھ کام کرے گا۔ شی سیف ایپ پر خواتین کی ملازمتوں کے حوالے سے کمپنیز کو بھی رجسٹرڈ کیا جائے گا، خواتین اس فیچر کے ذریعے اپنا سی وی اپ لوڈ کرکے نوکریاں حاصل کرسکیں گی۔ شی سیف ایپ پر سیاسی تربیت کیلئے بنائے گئے فیچر کے ذریعے خواتین میں سیاسی شعور اجاگر کیا جائے گا اور مختلف لیکچرز کے ذریعے ٹریننگ دی جائے گی۔تحریک انصاف خواتین ونگ کی نائب صدر سیما انوار کے مطابق اپنی نوعیت کی یہ ایپ پاکستان کی پہلی موبائل ایپ ہے جو خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور بہتر مستقبل کو دیکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔