اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

راولپنڈی سے فیصل آباد جانے والی بس الٹنے سے 2خواتین سمیت4جاں بحق20زخمی

واربرٹن(عثمان سندرانہ) لاہور فیصل آباد روڈ پرکوہستان راولپنڈی ٹائم بس الٹنے سے2خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گئے۔ 20مسافرشدید زخمی ہوگئےہیں۔بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد روڈ پر فیروزوٹواں لکی پٹرول پمپ کے قریب کوہستان راولپنڈی ٹائم مسافر بس نمبر GLT6509اوورٹیکنگ کرتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں2خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 22شدید زخمیوں کو بروقت طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122کی ٹیموں نے شیخوپورہ ہسپتال منتقل کیا،جن میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ باقی شدید زخمیوں کو بروقت طبی امداد کے بعد فوری لاہور ریفر کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے اوور ٹیکنگ کرنے کی کوشش کے نتیجے میں پیش آیا ۔حادثے کے فوراً بعد ہی پولیس اور ریسکیوکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔