اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیرکے عوام کو مقصدسے نہیں ہٹاسکے،پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے:نواز شریف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے مظالم مقبوضہ کشمیرکے عوام کوان کے مقصدسے نہیں ہٹاسکے،میں کشمیری عوام کو ان کی قربانیوں اور جرات پر سلام پیش کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنے اصولی مو¿قف پر قائم رہے گا، خطے میں خوشحالی کاخواب مسئلہ کشمیر کے حل تک پورا نہیں ہوگا۔مقبوضہ کشمیرکے عوام نے آزادی کی جدوجہد میں بے مثال قربانیاں دیں،وہاں 12ہزار افراد غیرقانونی طورپرقید ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں سینئر حریت رہنماوں کو گرفتار اور نظر بند کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے،یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزیاں ابھی تک جاری ہیں،بھارت کے پیلٹ گن کے استعمال سے150کشمیری بینائی سے محروم ہوئے۔جموں وکشمیرکاتنازع تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ سب سے پرانا تنازع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں منظم ریاستی دہشتگردی اورقابض بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتا ہے۔