اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم کا چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ہونیوالے جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم میاں نواز شریف کا چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ہونیوالے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے این ڈی اے کو فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ہونیوالے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی اداروں کو فوری امدادی کارروائی کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ متاثرین کو فوری طور پرخوراک، طبی امداد اور پناہ مہیا کی جائے جبکہ وزیراعظم نے کشمیر ڈے کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع ہے اور پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں منظم ریاستی دہشت گردی کی شدیدمذمت کرتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیرکاتنازع تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں خون ریزی روکے اوراقوام متحدہ کی زیرنگرانی استصواب رائے کرائے۔